کمبوڈیا: 10ہزار ٹکڑوں میں ٹوٹا ہوا ہزارسال قدیم ڈانسنگ شیو مجسمہ بحال
نوم پنہ(اے ایف پی)کمبوڈیا میں ایک ہزار سال قدیم ڈانسنگ شیو مجسمہ کامیابی سے بحال کر لیا گیا ہے ، جو ماضی میں 10 ہزار سے زائد ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا تھا۔۔
وزارت ثقافت کے مطابق 10ویں صدی کا یہ پانچ میٹر بلند مجسمہ قدیم خمیر سلطنت کے مقام کوہ کیر سے تعلق رکھتا ہے ۔ ماہرین نے فرانسیسی ادارے کے تعاون سے پانچ برس میں اس نایاب فن پارے کو دوبارہ جوڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بحالی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی بڑی مثال ہے ، مجسمے کو سیاحوں کی توجہ کیلئے اصل مقام پر واپس لے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔