ایٹمی طاقت کی حیثیت ہمیشہ برقرار رکھیں گے :شمالی کورین رہنما
جنوبی کوریا دشمن ریاست، خلاف ورزی کی صورت میں سزا دی جائیگی:کیم جونگ
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اُن نے کہا ہے کہ ان کا ملک کبھی بھی ایٹمی طاقت کی حیثیت سے اپنی پوزیشن نہیں بدلے گا، اور ایٹمی ہتھیاروں کو ناقابلِ واپسی قرار دیتے ہوئے دشمن قوتوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔کیم نے اعلیٰ پالیسی ساز ادارے اسٹیٹ افیئرز کمیشن کے صدر کے طور پر دوبارہ تقرر کے بعد یہ تقریر کی۔ انہوں نے جنوبی کوریا کو سب سے بڑی دشمن ریاست قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں بغیر ہچکچاہٹ کے سخت سزا دی جائے گی۔