سویڈن :مہاجرین کیلئے ’’دیانتدار طرزِ زندگی‘‘ لازمی قرار دینے کا بل پیش

سویڈن :مہاجرین کیلئے ’’دیانتدار طرزِ  زندگی‘‘ لازمی قرار دینے کا بل پیش

سٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈن کی حکومت نے مہاجرین کیلئے ’’دیانتدار طرزِ زندگی‘‘ لازمی قرار دینے کا بل پیش کردیا۔

نئے قانون کے تحت قواعد کی خلاف ورزی، ٹیکس چوری، جرمانے ادا نہ کرنے یا سرکاری احکامات نہ ماننے پر رہائشی اجازت نامہ منسوخ کیا جا سکے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کیلئے ہے ۔ تاہم انسانی حقوق تنظیموں نے بل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے مبہم اور اظہارِ رائے کی آزادی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے ۔ منظوری کی صورت میں قانون 13 جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں