دنیا بھر میں میٹھے پانی کی مچھلیوں کی تعداد خطرناک حد تک کم
پیرس(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں نقل مکانی کرنے والی میٹھے پانی کی مچھلیوں کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور ان کے معدوم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رہائش گاہوں کی تباہی، آلودگی اور حد سے زیادہ شکار اس کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔ماہرین کے مطابق 1970 سے اب تک ان مچھلیوں کی تعداد میں 81 فیصد تک کمی آ چکی ہے ، جس سے لاکھوں افراد کی خوراک اور روزگار متاثر ہو سکتا ہے ۔