روسی میزائل حملے ، 5یوکرینی شہری ہلاک ، رہائشی عمارتیں تباہ

روسی میزائل حملے ، 5یوکرینی  شہری ہلاک ، رہائشی عمارتیں تباہ

کیف(اے ایف پی)روس کے میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ جنوبی شہر زاپوریزھیا میں کئی منزلہ رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

روس نے 390 ڈرون اور 34 مختلف نوعیت کے میزائل داغے ، جنہیں یوکرین کی فضائیہ نے جزوی طور پر روکا۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے مزید دفاعی اقدامات کی ضرورت ہے اور امریکی فضائی دفاعی نظام کی فراہمی وقت پر یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں