لبنان کا ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم،اسرائیل کا خیرمقدم
بیروت(اے ایف پی)لبنان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی سفیر محمد رضا شیبانی کی منظوری واپس لے کر انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے اور کہا کہ وہ اتوار تک لبنان چھوڑیں۔
وزارت کے بیان کے مطابق ایرانی چارج ڈی افیئر کو طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون ساعر نے لبنان کی جانب سے ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ضروری اور درست اقدام قرار دیا ہے ۔