امریکی عدالت کا یوٹیوب اورفیس بک کیخلاف فیصلہ

امریکی عدالت کا یوٹیوب اورفیس بک کیخلاف فیصلہ

گوگل ، میٹا نے ایپس ڈیزائن میں لاپرواہی برتی،30لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

 لاس اینجلس (اے ایف پی، رائٹرز )لاس اینجلس کی ایک جیوری نے بدھ کے روز میٹا (فیس بک) اور یوٹیوب (YouTube)کو ذمہ دار قرار دیا کہ انہوں نے اپنیسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے نشہ آور ڈیزائن کی وجہ سے ایک نوجوان خاتون کو نقصان پہنچایا، اور کمپنیوں کو30لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔یہ کیس ایک 20 سالہ خاتون کا ہے ، جسے عدالتی دستاویزات میں صرف حروفِ اختصار سے جانا جاتا ہے ، جس نے کہا کہ وہ چھوٹی عمر میں گوگل کے یوٹیوب اور میٹا کے انسٹاگرام کی نشہ آور خصوصیات کی وجہ سے ان کی عادی ہو گئی تھی۔ جیوری نے فیصلہ دیا کہ گوگل اور میٹا نے دونوں ایپس کے ڈیزائن میں لاپرواہی برتی اور ان کے خطرات کے بارے میں وارننگ فراہم نہیں کی۔یہ فیصلہ ایک اہم قانونی سنگِ میل ہے جو یہ طے کر سکتا ہے کہ ٹیک انڈسٹری کو نوجوان صارفین کی ذہنی صحت کے حوالے سے قانونی ذمہ داری کا سامنا کس طرح کرنا پڑے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں