کتے اور انسان کا ساتھ 16ہزار سال پرانا
پیرس (اے ایف پی)دنیا کے سب سے قدیم کتے کے ڈی این اے کی دریافت سے ظاہر ہوتا ہے کہ کتے تقریباً 16ہزار سال سے ہمارے بہترین دوست ہیں۔۔
یعنی پہلے کے اندازے سے 5000 سال پہلے ۔ یہ بات بدھ کو نئی تحقیق میں سامنے آئی۔اگرچہ کتے دنیا بھر کے گھروں، صحنوں میں عام ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر یہ ابھی تک واضح نہیں کہ وہ کہاں سے آئے ۔سویڈش جینٹسٹ پونٹس سکول گلینڈ کے مطابق زیادہ امکان ہے کہ کتے دو اقسام کے سرمئی بھیڑیوں کا ملغوبہ ہیں، تاہم یہ تعین کرنا مشکل رہا ہے کہ کتے کب بھیڑیوں سے الگ ہوئے ، کیونکہ ان کی قدیم ہڈیوں کو الگ کرنا پیچیدہ ہے ۔