چینی شپنگ کمپنی نے خلیجی ممالک کیلئے بکنگ دوبارہ شروع کر دی
بیجنگ(اے ایف پی)چین کی ریاستی ملکیت والی شپنگ کمپنی کوسکو نے خلیج کے ممالک کے لیے نئی شپ منٹس کی بکنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔
، تین ہفتے قبل کمپنی نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کے باعث زیادہ تر بکنگز روک دی تھیں۔ کمپنی نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت اور عراق کیلئے جنرل کارگو کنٹینرز کی بکنگ فوری طور پر دوبارہ شروع کی۔ کمپنی نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ کی غیر مستحکم صورتحال کے باعث شپ منٹس کے شیڈول میں تبدیلی ممکن ہے ۔