وائٹ ہاؤس میں انسان نما روبوٹ

 وائٹ ہاؤس میں  انسان نما روبوٹ

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کے ایک پروگرام میں ایک حیرت انگیز مہمان ایک چلنے اور بات کرنے والے انسان نما روبوٹ کو مدعو کیا ۔۔

۔55 سالہ میلانیا جن کا بطور خاتون اول خاص دھیان مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل شعبوں پر رہا ہے ، بچوں کو تعلیمی ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے ایک سمٹ کی میزبانی کر رہی تھیں۔ابتدائی تقریر میں سرمئی اور سیاہ رنگ کے روبوٹ نے ہاتھوں کے اشارے کے ساتھ کہا فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے وائٹ ہاؤس مدعو کیا۔اس کے بعد وہ اسی طرح واپس چلا گیا جس طرح آیا تھا۔ میلانیا ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی انسان نما (ہیومانوئڈ)روبوٹ پر مبنی مصنوعی ذہانت بچوں کی تعلیم میں استعمال کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں