برطانیہ میں بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کے تجربات شروع
لندن(اے ایف پی) برطانیہ میں بچوں کو آن لائن محفوظ بنانے کیلئے سوشل میڈیا پابندیوں اور وقت کی حد کے تجربات شروع کر دیے گئے ۔۔۔
13 سے 17 سال کے 300 نوجوانوں پر چھ ہفتوں تک مختلف پابندیاں آزمائی جائیں گی۔ کچھ بچوں کے لیے سوشل میڈیا مکمل بند جبکہ کچھ کے لیے رات کے اوقات میں رسائی محدود ہوگی۔ ایک گروپ کو روزانہ ایک گھنٹے کی حد دی جائے گی۔ حکومت ان نتائج کی بنیاد پر مستقبل میں ممکنہ پابندیوں کا فیصلہ کرے گی جبکہ والدین سے بھی مشاورت جاری ہے ۔