ہارن آف افریقا سے عربی جزیرہ تک ہجرت میں ریکارڈ922 اموات
ادیس ابابا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی ہجرت کی ایجنسی (آئی او ایم ) نے بتایا کہ افریقا کے ہارن سے عربی جزیرہ تک "ایسٹرن روٹ" پر ہجرت کے دوران اموات 922 تک پہنچ گئیں۔۔
، جو پچھلے سال سے دگنی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زیادہ تر متاثرین ایتھوپیا سے تھے ، جو اندرونی تنازعات اور غربت کا شکار ہے ۔ ہر سال لاکھوں لوگ کام کی تلاش میں سرخ سمندر پار کرتے ہیں، لیکن یمن کی خانہ جنگی اور مشکلات انہیں مزید خطرات میں ڈال دیتی ہیں۔