اسرائیل کی لبنان میں طویل فوجی مہم کی تیاری ،حزب اللہ ہدف
یروشلم (اے ایف پی)جہاں واشنگٹن نے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کے اشارے دیے ہیں، وہیں اسرائیل لبنان میں اس کے برعکس ایک طویل فوجی مہم کی تیاری کر رہا ہے ۔۔
، جس کا ہدف حزب اللہ ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل کا پیغام واضح ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہوگا اور یہ ایک مشکل ، وقت طلب عمل ہے ۔ تل ابیب میں قائم انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سکیورٹی سٹڈیز کی ماہر ، نا مزراحی نے کہا کہ اسرائیلی فوج ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد لبنان میں مزید وقت چاہتی ہے تاکہ وہ حزب اللہ سے نمٹ سکے ۔