اسرائیلی پولیس کی فائرنگ 21سالہ فلسطینی شہید ،3گرفتار

 اسرائیلی پولیس کی فائرنگ 21سالہ فلسطینی شہید ،3گرفتار

تل ابیب(اے ایف پی)اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کرکے 21سالہ فلسطینی کو شہید جبکہ 3افراد کو گرفتار کر لیا ۔۔۔

 اسرائیلی پولیس کے مطابق مشرقی یروشلم کے جبل مکبر علاقے  میں آپریشن کے دوران ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوا۔ شہید ہونے والے فلسطینی کی شناخت 21 سالہ قاسم شقیرات کے طور پر ہوئی۔ جبل مکبر وہ فلسطینی علاقہ ہے جس کا اسرائیل نے 1967 میں الحاق کیا۔امریکی صدر ٹرمپ کے "بورڈ آف پیس"کے غزہ کیلئے نمائندے نیکولائے ملادنوف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ ہتھیار ڈالیں اور دو سالہ جنگ ختم کرنے کیلئے عبوری جنگ بندی کو قبول کریں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں