آسٹریلیا :100 سے زائد کوالاز کو جنگلاتی آگ سے بچانے والا کتا ریٹائر

آسٹریلیا :100 سے زائد کوالاز کو  جنگلاتی آگ سے بچانے والا کتا ریٹائر

سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلیا کے 11 سالہ کتے بیئر نے ایک دہائی کی خدمت کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی۔۔۔

، جس  کے دوران اس نے 100 سے زائد کوالاز کو جنگلاتی آگ سے بچایا۔ بیئر پہلی آسٹریلیائی کُولی ڈاگز میں شامل تھا جسے کوالا کے بال کی خوشبو پر تربیت دی گئی۔ بین الاقوامی ادارہ برائے جانوروں کی فلاح  نے اسے "جدت انگیز" اقدام قرار دیا۔ بیئر کی خدمات کے دوران اسے کئی اعزازات ملے ، اور وہ "بیئر ،کوالا ہیرو " دستاویزی فلم اور کتاب "بیئر ٹو دا ریسکیو " میں بھی دکھایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں