ایران مزید غلط اندازے لگانا بند کرے، ترجمان وائٹ ہائوس

ایران مزید غلط اندازے لگانا بند کرے، ترجمان وائٹ ہائوس

حقیقت کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سب سے بڑا حملہ کرے گا، کیرولین لیوٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ ایران کو غلط فہمیوں سے بچنا چاہئے ، اگر ایران شکست تسلیم نہیں کرتا تو ٹرمپ انہیں مزید نقصان پہنچانے کیلئے تیار ہیں،ایران نے حقیقت کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سب سے بڑا حملہ کرے گا،ایران مزید غلط اندازے لگانا بند کرے ،ایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد گیس کی قیمتیں کم ہوجائیں گے ۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہماری فوجی کارروائیاں مزید کامیاب ہو رہی ہیں،امریکہ ایران کی تجارتی جہازوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام عوامل کی وجہ سے امریکہ آپریشن ایپک فیوری کے بنیادی مقاصد کے حصول کے بہت قریب ہے ، اور جنگ کے 25 دن بعد امریکہ شیڈول سے آگے ہے ،انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری خواہشات کچل دی گئی ہیں اور ایرانی قیادت اب اس جنگ سے نکلنے کے لیے ‘ایگزٹ ریمپ’ تلاش کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کی حملہ آور اور دفاعی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ،آپریشن ایپک فیوری بلاشبہ ایک شاندار فوجی کامیابی ثابت ہوا ہے ،انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اب تک 9,000 اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے ،ایران کی بحریہ بشمول اس کے بارودی سرنگ بچھانے والے جہازوں کو صفحئہ ہستی سے مٹا یا جارہا ہے ، تین ہفتوں کے عرصے میں کسی بحریہ کی اتنی بڑی تباہی دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی بار دیکھی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں