امریکی فوج نے بھرتی کی عمر 35سے بڑھا کر 42 سال کر دی
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی فوج نے اپنی زیادہ سے زیادہ بھرتی عمر 35 سے بڑھا کر 42 سال کر دی، تاکہ دیگر فوجی شاخوں کے معیار کے مطابق ہو جائے ۔۔
نئی ہدایات 20 اپریل سے نافذ ہوں گی اور اس سے امریکی فوج، نیشنل گارڈ اور آرمی ریزرو میں 42 سال تک کے افراد بھرتی ہو سکیں گے ۔امریکی فضائیہ اور بحریہ پہلے ہی 40 سال تک کے افراد بھرتی کرتی ہیں، جبکہ میرین کورپ کے لیے خصوصی اجازت کے ساتھ عمر کی حد 28 سال سے زیادہ ہو سکتی ہے ۔