فورسز کی کمی سے ملک سلامتی کے بحران کی طرف جا رہا:اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
یروشلم(اے ایف پی)اسرائیلی اپوزیشن کے سربراہ یائر لیپڈ نے الزام لگایا ہے کہ حکومت فوجی اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے ۔۔
ملک کو "سلامتی کے بحران" کی طرف دھکیل رہی ہے ۔ لیپڈ نے کہا کہ فوج کئی محاذوں پر تعینات ہے لیکن حکومتی حکمت عملی اور ضروری وسائل کے بغیر، فوجیوں کی تعداد کم ہے ۔ فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفّی ڈیفرین نے بھی کہا کہ لبنان، مغربی کنارے ، غزہ اور شام میں اضافی فوجی درکار ہیں۔ لیپڈ نے کہا ریزرو فوجی تھک چکے ہیں ،حکومت کو فوری طور پر حریدی کمیونٹی سے فوجی بھرتی کرنی چاہیے ۔