کیمرون میں عالمی تجارتی تنظیم کی وزارتی کانفرنس کا آغاز
عالمی تجارتی نظام کو 80 سال میں سب سے بڑے بحران کا سامنا:ڈبلیو ٹی او سربراہ مشرق وسطیٰ بحران اور بڑھتے ہوئے پروٹیکشنزم نے عالمی تجارت کو شدید متاثر کیا
یاونڈے (اے ایف پی)کیمرون کے دارالحکومت یاونڈے میں جمعرات کو عالمی تجارتی تنظیم کی وزارتی کانفرنس کا آغاز ہوا۔ ڈبلیو ٹی اوکی سربراہ نگوزی اوکونجوایویالا نے خبردار کیا کہ موجودہ عالمی تجارتی نظام گزشتہ 80 سالوں کے سب سے بڑے بحران کا سامنا کر رہا ہے ۔ مشرق وسطیٰ کے جنگی بحران اور بڑھتے ہوئے پروٹیکشنزم نے بین الاقوامی تجارت کو شدید متاثر کیا ہے ۔ وزرا چار روز تک عالمی تجارت کو مستحکم کرنے اور ڈبلیو ٹی او کی 166 رکن ریاستوں کی ناکامیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات پر بات کریں گے ۔