بیلاروس کے صدر کا کیم جونگ اُن کو آٹومیٹک رائفل کا تحفہ

بیلاروس کے صدر کا کیم جونگ اُن  کو آٹومیٹک رائفل کا تحفہ

پیانگیانگ (اے ایف پی)بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اپنے پہلے دورہ پیانگیانگ کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اُن کو ایک خودکار رائفل تحفے میں دی۔۔

 مذاق میں کہا کہ یہ دشمنوں کے ظاہر ہونے کی صورت میں کام آئے گی۔ دونوں رہنماؤں نے دوستانہ تعلقات اور تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔ کیم نے لوکاشینکو کو ایک موزیک  ویز پیش کیا۔واضح رہے بیلاروس اور شمالی کوریا روس کے ساتھ یوکرین جنگ میں تعاون کر رہے ہیں اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملکر مغرب کے اثر و رسوخ کو چیلنج کر رہے ہیں۔ ملاقات کے بعد کیم نے لوکاشینکو کو ہوائی اڈے تک رخصت کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں