سوڈان:2ڈرون حملوں میں 28شہری ہلاک،متعدد زخمی
خرطوم(اے ایف پی)سوڈان میں دارفور بازار اور کورڈوفان شہر کی سڑک پر دو ڈرون حملوں میں کم از کم 28 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔۔
، دارفور کے شہر سراف عمرا میں حملے میں 22افراد بشمول ایک بچہ ہلاک ہوئے ۔ کورڈوفان میں فوجی علاقے میں ٹرک پر حملے سے چھ افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ۔