جنوبی کوریا کے جنگی بجٹ میں 17 ارب ڈالر اضافہ
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا نے ایران میں جاری جنگ کے باعث بڑھتی توانائی کی قیمتوں کے باعث 25 کھرب وون (تقریباً 17 ارب ڈالر) کا اضافی جنگی بجٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔
حکومت نے بتایا کہ یہ بجٹ اضافی ٹیکس آمدنی سے مہیا کیا جائے گا۔ بجٹ کے تحت ایندھن پر ٹیکس میں کمی بھی بڑھائی جائے گی تاکہ عوام اور صنعت کو بڑھتی توانائی کی قیمتوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔نئی پالیسی اپریل میں نافذ ہوگی۔