بلیک سی میں ترک آئل ٹینکر پر حملہ،عملہ محفوظ

بلیک سی میں ترک آئل ٹینکر  پر حملہ،عملہ محفوظ

استنبول(اے ایف پی)ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر الوغلو نے بتایا ہے کہ بلیک سی میں ترک کمپنی کے زیرِ آپریشن تیل بردار ٹینکر کے انجن روم میں دھماکا ہوا ہے ۔۔۔

حملہ ممکنہ طور پر پانی کی سطح پر ایک غیرمسلح سطحی آبی گاڑی نے کیا، ڈرون حملہ نہیں ہوا ۔ جہاز روس سے کروڈ آئل لے کر بوسفورس کی جانب آ رہا تھا، ترک عملے کے 27 ارکان محفوظ رہے ۔ نجی سکیورٹی کمپنی کے مطابق جہاز ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن تیل کے ساتھ شمالی بوسفورس سے 15 بحری میل کے فاصلے پر تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں