عالمی منڈی میں تیل3فیصد مہنگا سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار
لندن(اے ایف پی)ایران کے توانائی اثاثوں پر حملے کی ڈیڈ لائن میں ٹرمپ کی دوبارہ توسیع کے بعد تیل کی قیمتیں3فیصد بڑھ گئیں۔۔۔
برینٹ نارتھ سی کروڈ3فیصد اضافے سے 104اعشاریہ17ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 2اعشاریہ6فیصد بڑھ کر 97ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا۔ دوسری جانب عالمی سٹاک مارکیٹس زیادہ تر مندی میں رہیں۔ یورپی مارکیٹس میں فرانس اور فرینکفرٹ 1 فیصد سے زائد گِر گئیں، تاہم امریکی ڈالر مضبوط ہوا۔