ایران کے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 83ویں لہر پاکستان، جرمنی اور سپین کے عوام کے نام
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 83ویں لہر پاکستان، جرمنی اور سپین کے عوام کے نام کر دی، ایرانی افواج کی جانب سے جاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔۔۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جاری ویڈیو میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ حملوں میں استعمال ہونے والے بعض میزائلوں پرجرمن، ہسپانوی اور پاکستانی عوام کے اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیاگیا ہے ۔ ایرانی فوج کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کی 83 ویں لہر میں خطے میں موجود امریکی و اسرائیلی فوجی اور ایندھن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔