بھارتی حکومت نے ڈیزل اور پٹرول پرعائد ٹیکسوں میں کمی کردی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا کی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں جنگ اور سپلائی چین میں خلل کے باعث ڈیزل اور پٹرول پر عائد ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔۔۔
بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا کہنا تھا ڈیزل اور پٹرول پر ٹیکس میں 10 روپے کمی کی گئی ہے تاکہ صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے بچایا جا سکے ۔انڈین حکومت نے ڈیزل اور جیٹ ایندھن کی برآمدات پر فیس عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ مالیاتی وزارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر بنیادی ایکسائز ڈیوٹی 13 سے کم کر کے صرف 3 روپے جبکہ ڈیزل پر 10 روپے سے کم کر کے صفر کر دی گئی ۔