امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان ثالثی کراسکتا ہے :شاہد خاقان
بوآؤ(این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے پیدا کشیدگی کے معاملے میں پاکستان ثالثی کر اسکتا ہے۔۔۔
کیونکہ پاکستان کے ایران اور امریکا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ایران ہمارا ہمسایہ ملک بھی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوآؤ فورم فار ایشیا سالانہ کانفرنس 2026 کے دوران چینی میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا ایران کے خلاف بلاوجہ جنگ ہے اور کوئی ثبوت موجود نہیں کہ ایران ایٹمی پروگرام چلا رہا ہے ۔