امریکا کی 250ویں سالگرہ ڈالر پر ٹرمپ کے دستخط کا اعلان

امریکا کی 250ویں سالگرہ  ڈالر پر ٹرمپ کے دستخط کا اعلان

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ڈالر کے نوٹوں پر صدر ٹرمپ کے دستخط ہوں گے۔۔۔

 جو کسی صدارتی دور میں پہلی بار ہوگا۔ یہ اقدام امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے ۔ سیکرٹری خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت میں ملک غیر معمولی معاشی ترقی اور ڈالر کی عالمی برتری کی راہ پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے نام کے ساتھ نوٹ جاری کرنا تاریخی کامیابیوں کا سب سے طاقتور اعتراف ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں