آسٹریا :کم عمر لڑکیوں کے حجاب پر پابندی سے مسلم کمیونٹی کیخلاف نفرت بڑھنے کا خدشہ

آسٹریا :کم عمر لڑکیوں کے حجاب پر پابندی  سے مسلم کمیونٹی کیخلاف نفرت بڑھنے کا خدشہ

ویانا(اے ایف پی)آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے سکولوں میں حجاب پر پابندی نے تنازع پیدا کر دیا ہے ۔ یہ قانون ستمبر سے نافذ ہوگا، جسے حکومت ظلم سے بچاؤقرار دیتی ہے۔۔۔

 حقوق انسانی گروپس اور ماہرین اسے امتیازی اور غیر آئینی قرار دے رہے ہیں۔ بعض لوگ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس سے مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوگا۔ ایک 12 سالہ طالبہ نے مظاہرے میں کہایہ میرا فیصلہ ہے ، کوئی مجھے حجاب پہننے یا اتارنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں