برطانیہ میں بچوں کیلئے پہلی بار سکرین ٹائم ہدایات جاری

برطانیہ میں بچوں کیلئے پہلی بار سکرین ٹائم ہدایات جاری

5سال سے کم عمر بچوں کو روزانہ 1 گھنٹے سے زیادہ سکرین وقت نہ دینے کی سفارش 2سال سے کم عمر بچوں کیلئے مکمل ممانعت، اے آئی کھلونوں سے گریز کرنے کی ہدایت

لندن(اے ایف پی)برطانیہ نے بچوں کے لیے پہلی بار قومی سکرین ٹائم ہدایات جاری کی ہیں، جس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ سکرین وقت نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔ دو سال سے کم عمر بچوں کے لیے سکرین وقت کی مکمل ممانعت کی گئی ہے اور تیز رفتار ویڈیوز اور اے آئی کھلونوں سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ حکومت والدین کی رہنمائی کرے گی تاکہ بچوں کی صحت مند عادات قائم ہوں، اور کھانے کے وقت یا سونے سے پہلے سکرین استعمال محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں