برطانیہ کی پہلی خاتون اولمپک گولڈ میڈلسٹ ماری رینڈ چل بسیں
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی پہلی خاتون اولمپک گولڈ میڈلسٹ ماری رینڈ 86 سال کی عمر میں چل بسیں۔۔۔
انہوں نے 1964کے ٹوکیو کھیلوں میں لمبی چھلانگ کا عالمی ریکارڈ توڑ کر گولڈ مڈل جیتا، رینڈ نے اپنی پہلی چھلانگ6اعشاریہ59میٹر کے ساتھ برطانوی اور اولمپک ریکارڈ توڑا اور پھر 6اعشاریہ 76میٹر کے عالمی ریکارڈ پر پہنچ گئی۔ وہ 1964 میں تین میڈلز جیتنے والی واحد برطانوی خاتون ایتھلیٹ تھیں، جن میں پینتھلون سلور اور ریلے برونز بھی شامل تھے ۔ انہوں نے 1966 کامن ویلتھ گیمز میں بھی لمبی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔