بھارت:چوری کرنے پرباپ نے بیٹیوں کوالٹا لٹکا دیا،1ہلاک دوسری کی حالت تشویشناک
اٹپاڈی (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے اٹپاڈی میں باپ نے چوری کے الزام میں اپنی دو بیٹیوں کو رسی سے باندھ کر گھر میں الٹا لٹکا دیا۔
رات بھر لٹکنے کے بعد چھ سالہ رتوجا کی موت ہو گئی جبکہ بڑی بہن کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے 51 سالہ دادا ہیبت یامگر کو گرفتار کر لیا ۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکیاں اکثر چھوٹی موٹی چوریاں کرتی تھیں، یامگر نے غصے میں اس سخت قدم کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔