پیرس :امریکی بینک کے باہر بم حملہ ناکام،ملزم گرفتار

پیرس :امریکی بینک کے  باہر بم حملہ ناکام،ملزم گرفتار

پیرس(اے ایف پی)پیرس پولیس نے ہفتہ کی صبح امریکی بینک کے باہر ایک بم حملے کو ناکام بنا دیا۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو خود ساختہ بم نصب کرنے والا تھا۔

واقعہ صبح ساڑھے 3 بجے شہر کے 8ویں ایریا میں بینک آف امریکا کے سامنے پیش آیا۔ گرفتار شدہ شخص نے تقریباً پانچ لیٹر مائع اور اگنیشن سسٹم پر مشتمل بم لگایا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ مواد ایندھن کے طور پر استعمال ہونے والا تھا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ لوراں نونیز نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں