اسرائیل :ایران جنگ کیخلاف مظاہرے ، متعدد افراد گرفتار

اسرائیل :ایران جنگ کیخلاف  مظاہرے ، متعدد افراد گرفتار

تل ابیب(اے ایف پی)اسرائیل میں ایران کے خلاف جاری جنگ کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہونے لگا، تل ابیب اور حیفہ سمیت مختلف شہروں میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ سروے کے مطابق اسرائیل میں جنگ کی حمایت اب بھی زیادہ ہے ، تاہم مخالفت میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں