ایرانی سکول پر حملہ انسانی اخلاقیات اور ضمیر سے ماورا اقدام ہے :چین

ایرانی سکول پر حملہ انسانی اخلاقیات  اور ضمیر سے ماورا اقدام ہے :چین

جنیوا (اے پی پی)چین نے ایران میں بچیوں کے پرائمری سکول پر امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی اخلاقیات اور ضمیر سے ماورا اقدام قرار دیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں چینی مندوب جیا گائیڈ نے کہا کہ یہ حملہ انسانی اخلاقیات اور ضمیر کی حد سے تجاوز ، انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے مشرق وسطی ٰمیں تنازعات کو بڑھاوا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں