مقبوضہ کشمیر:مزید 3 افراد کی املاک ضبط
سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے ضلع بارہمولہ میں مزید تین کشمیریوں کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
بھارتی پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر ضلع کے علاقے نادی ہل سوپور میں ریاض احمد لون ، اعجاز احمد لون اور مشتاق احمد شاہ کی اراضی ضبط کی ۔ ریاض احمد کی 2کنال 16مرلہ ، اعجاز احمد لون کی 10مرلہ جبکہ مشتاق احمد شاہ کی 2کنال اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کی گئی۔