یونان:6روز تک سمندر میں بھٹکنے والے 22 مہاجرین ہلاک

یونان:6روز تک سمندر میں بھٹکنے  والے 22 مہاجرین ہلاک

ایتھنز(اے ایف پی)یونانی کوسٹ گارڈ نے ہفتے کو بتایا کہ 6روز تک سمندر میں بھٹکنے والے 22 مہاجرین ہلاک ہو گئے۔

 کشتی سے 26 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل تھے ۔ زندہ بچ جانے والے افراد کے مطابق ہلاک شدگان کی لاشیں سمندر میں پھینکی گئیں، جو مبینہ طور پر سمگلروں کے حکم پر کیا گیا۔ کشتی لیبیا کے شہر طبرق سے روانہ ہوئی تھی۔ یونانی حکام نے دو جنوبی سوڈانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں