سابق نیپالی وزیراعظم گرفتار

 سابق نیپالی وزیراعظم گرفتار

کٹھمنڈو(اے ایف پی)نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والے ’جنریشن زی‘ احتجاج کے دوران تشدد اور خونریزی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

اولی پر ستمبر میں ہونے والے تشدد کے دوران77مظاہرین کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ سابق وزیر داخلہ رمیش لیکھک کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کارروائی قانونی اور انسانی حقوق کے احترام کے ساتھ کی گئی۔ گرفتاری کے فوراً بعد اولی کی جماعت کے سینکڑوں حامی سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت پر سیاسی انتقام کا الزام لگایا۔ وزیر داخلہ نے اس اقدام کو قانونی عمل قرار دیا اور کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں