ایران جنگ سے طویل بحران کاخدشہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حامی :سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس

ایران جنگ سے طویل بحران کاخدشہ  پاکستان کی سفارتی کوششوں کے  حامی :سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس

انقرہ(آن لائن)ترکیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ ایک طویل اور خطرناک علاقائی تنازع کی بنیاد رکھ رہی ہے ، جو کئی دہائیوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

 ایک تقریب سے خطاب میں ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال صرف ایک محدود جنگ نہیں بلکہ پورے خطے کو ایک بڑے اور دیرپا بحران کی طرف دھکیل رہی ہے ۔ اس جنگ کے اثرات صرف چند ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کے نتائج عالمی سطح پر محسوس کئے جائیں گے ۔انہوں نے قیامِ امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکراتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں