امریکی و اسرائیلی حملے ،تہران اور البرز میں بجلی منقطع
تہران(اے ایف پی)ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد دارالحکومت تہران اور صوبہ البرز کے کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔
نائب وزیرِ توانائی مصطفی رجبی مشہدی نے سرکاری ٹی وی پر کہا ہے کہ کرج شہر کے باہر ایک شارپنل بجلی کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا یا ہے ۔کرج تہران کے شمال مغرب میں صوبہ البرز میں واقع ہے ۔مشہدی کاکہنا تھا کہ حملوں کی وجہ سے مشرقی تہران میں ایک پاور ٹرانسمیشن کا سب سٹیشن تباہ ہو گیا۔