یواے ای میں ایرانی حملوں کی ویڈیوز اورتصاویرشیئر کرنے والے 70برطانوی شہری گرفتار
ابوظہبی(آن لائن)متحدہ عرب امارات میں حکام نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے الزام میں برطانیہ کے 70 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں سیاح، یو اے ای میں مقیم برطانوی شہری اور فضائی عملے کے ارکان شامل ہیں،ان میں سے بعض افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لئے گئے ہیں تاکہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جا سکیں۔ اماراتی قوانین کے تحت اس جرم پر 10 سال تک قید اور 2 لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔