مقبوضہ کشمیر:پولیس نے مسلم لیگی رہنما عبدالرشیدشنگن کو جیل سے نکال کر لاپتا کر دیا

مقبوضہ کشمیر:پولیس نے  مسلم لیگی رہنما عبدالرشیدشنگن  کو جیل سے نکال کر لاپتا کر دیا

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں مسلم لیگ کے رہنما عبدالرشید شنگن کو بھارتی پولیس نے جیل سے نکال کر لاپتا کر دیا ہے ، جس سے دوران حراست تشدد اور جبری گمشدگی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

 شنگن گزشتہ 15 سال سے سنٹرل جیل سرینگر میں غیر قانونی طور پر نظر بند تھے ۔ مقبوضہ علاقے میں سیاسی نظربندی، خفیہ منتقلی اور جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مظاہرین نے سخت نگرانی کے باوجود خاموش احتجاجی دھرنا دیا اور اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ ادھر کپواڑہ میں فوجی کیمپ میں فائرنگ سے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں