سابق مصر ی وزیر خارجہ نبیل فہمی عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

سابق مصر ی وزیر خارجہ نبیل فہمی عرب  لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

قاہرہ(اے ایف پی)عرب وزرائے خارجہ نے مصر کے سابق وزیر خارجہ نبیل فہمی کو عرب لیگ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے۔

 وہ جولائی سے پانچ سالہ مدت کا آغاز کریں گے ، وہ احمد ابوالغیط کی جگہ لیں گے ۔ 75 سالہ فہمی نے اس عہدے کو بڑی ذمہ داری قرار دیا اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی۔ عرب لیگ کے 22 ارکان میں سے صرف ایک غیر مصری ہی پہلے اس عہدے پر فائز ہوا ہے ۔ نبیل فہمی کی تعیناتی سعودی عرب میں اگلے اجلاس میں رسمی منظوری کے بعد مکمل ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں