شمالی کوریا :بین البراعظمی میزائل کے راکٹ انجن کا تجربہ
سیول (اے ایف پی)شمالی کوریا کے ریاستی میڈیا کے مطابق اپ گریڈ شدہ راکٹ انجن کا زمینی ٹیسٹ کیا، جو ہتھیاروں کے پروگرام میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ ٹھوس ایندھن والے انجن بین البراعظمی میزائلوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے ، کیونکہ انہیں چلانے سے پہلے کم تیاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ تجربہ عالمی ہدف تک میزائل مارنے کی شمالی کوریا کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے ۔