تھائی لینڈ:ایندھن کمی،تابوت دکھا کر ڈیزل حاصل کرنیکا حیران کن واقعہ

تھائی لینڈ:ایندھن کمی،تابوت دکھا کر  ڈیزل حاصل کرنیکا حیران کن واقعہ

بینکاک (اے ایف پی )تھائی لینڈ میں ایندھن کی کمی کی وجہ سے ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔پریچا نامی ایک شخص جو مندر میں کام کرتا ہے۔۔

 ، ایک لاوارث شخص کی لاش کو جلانے (آخری رسومات) کے لیے لے جا رہا تھا۔ راستے میں وہ پٹرول پمپ پر ڈیزل لینے رکا، کیونکہ ہر لاش کو جلانے کے لیے اسے تین بڑے ڈبوں میں ڈیزل چاہیے ہوتا ہے ۔لیکن پمپ کے ملازم نے پابندیوں کے باعث زیادہ ڈیزل دینے سے انکار کر دیا ۔تب پریچا اپنی گاڑی سے اترا، پیچھے رکھا تابوت کھولا اور ملازم کو لاش دکھا دی تاکہ وہ سمجھ سکے کہ اسے ڈیزل کیوں چاہیے ۔اس نے کہاآپ مجھے تیل نہیں دے رہے ، اس لیے مجھے وجہ دکھانی پڑی۔یہ دیکھ کر ملازم حیران رہ گیا، پھر اس کے ساتھی اور منیجر نے آ کر اجازت دی اور آخرکار اسے ڈیزل دے دیا گیا۔پریچا نے کہا کہ اس نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا تھا اور نہ ہی اس نے سوچا تھا کہ اسے ایسا کرنا پڑے گا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے پھیل گئی اور لوگوں نے مختلف ردعمل دیا۔ایک شخص نے کہاہم اس حالت تک کیسے پہنچ گئے ؟جبکہ ایک اور نے طنزاً کہایہ تابوت حکومت کے دفتر لے جاؤ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں