سری لنکا:توانائی بحران،بجلی 40 فیصد مہنگی کرنیکا اعلان
متوسط طبقے کیلئے بجلی یونٹ کی قیمت 61 سے بڑھا کر 84 روپے کر دی گئی
کولمبو (اے ایف پی)سری لنکا نے بدھ سے بجلی کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث توانائی کے بحران کا سامنا ہے ۔سری لنکا کے عوامی یوٹیلیٹیز کمیشن نے کہا ہے کہ عالمی توانائی کی قیمتوں کے مطابق اپریل میں نرخ بڑھائے جائینگے ۔درمیانے طبقے کے زیادہ تر صارفین کے لیے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت 61 روپے سے بڑھا کر 84 روپے کر دی گئی ہے ، جو کہ39اعشاریہ34فیصد اضافہ بنتا ہے ۔ جبکہ چھوٹے صارفین جو ماہانہ 30 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں - اُن کے بلوں میں 11اعشاریہ11 فیصد اضافہ ہوگا۔سری لنکا اس ماہ ایندھن کی قیمتوں میں تین مرتبہ اضافہ کر چکا ہے ۔