امریکانے وینزویلا میں 7سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
واشنگٹن(اے ایف پی) امریکا نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں اپنا سفارتخانہ سات سال بعد دوبارہ کھول دیا ہے ۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ کی سرگرمیاں عبوری حکومت، سول سوسائٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ تعلقات مضبوط کریں گی۔۔
امریکی سفارتخانہ مارچ 2019 میں سابق صدر مادورو کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد بند ہوا تھا۔ واضح رہے امریکا نے جنوری میں مادورو کو اغوا کر کے نیویارک منتقل کیا تھا۔