دونوں سرکاری زبانوں میں تعزیت نہ کرنے پر ایئر کینیڈا کا سی ای او سبکدوش

 دونوں سرکاری زبانوں میں تعزیت نہ  کرنے پر ایئر کینیڈا کا سی ای او سبکدوش

اوٹاوا (رائٹرز)ایئر کینیڈا کے سی ای او مائیکل روسو کو انگلش زبان میں تعزیت پر گھربھیج دیا گیا ، وہ اکتوبر تک سبکدوش ہو جائیں گے ۔۔

 تفصیل کے مطابق نیو یارک لاگارڈیا ایئرپورٹ میں ایئر کینیڈا ایکسپریس کا طیارہ ایک فائر ٹرک سے ٹکرا گیا تھا جس سے دو پائلٹ ہلاک ہوئے ۔ اس واقعہ پر روسو نے اظہار افسوس کیلئے صرف انگریزی زبان میں ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، فرانسیسی میں نہیں جو کینیڈا کی دوسر ی سرکاری زبان ہے ۔ ایئر کینیڈا کے قواعد میں دو زبانوں میں سروس فراہم کرنا لازمی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں