لبنان :اسرائیلی حملے ،حزب اللہ کمانڈریوسف ہاشم سمیت 7شہید

لبنان :اسرائیلی حملے ،حزب اللہ  کمانڈریوسف ہاشم سمیت 7شہید

بیروت(اے ایف پی)اسرائیل نے بیروت میں سینئر حزب اللہ کمانڈر یوسف ہاشم سمیت 7افراد کو شہید کر دیا۔۔۔

 ہاشم عراق میں گروپ کے فوجی امور کے ذمہ دار تھے ۔ حزب اللہ کے رکن محمد باقر النبولسی بھی حملے میں مارے گئے ۔ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ 2 مارچ سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ میں 1ہزار318 افراد شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 91 خواتین، 125 بچے شامل ہیں، جبکہ 3ہزار935 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں