بحیرہ ایجیئن :تارکین کی کشتی ڈوب گئی، 18افراد ہلاک

بحیرہ ایجیئن :تارکین کی کشتی  ڈوب گئی، 18افراد ہلاک

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ کے جنوب مغربی ساحل بودرم کے نزدیک بحیرہ ایجیئن میں کشتی میں سوار 18 مہاجرین ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں ۔۔

 ترک کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ تلاش اور ریسکیو آپریشن کے دوران 21 غیر قانونی مہاجرین کو زندہ بچا لیا گیا۔ مہاجرین کی شہریت کے بارے میں فوری معلومات نہیں مل سکیں ۔ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ لاپتا افراد کی تلاش اور ریسکیو اقدامات جاری ہیں۔یاد رہے ترکیہ سے یونان کے جزائر تک خطرناک سمندری راستے پر مہاجر کشتیوں کے حادثات معمول ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں